ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کووِڈبحران کے دوران ریاست کے نظام ِصحت میں غیرمعمولی سدھار:وزیرصحت سدھاکر

کووِڈبحران کے دوران ریاست کے نظام ِصحت میں غیرمعمولی سدھار:وزیرصحت سدھاکر

Mon, 24 May 2021 11:16:28    S.O. News Service

بنگلورو،24؍مئی (ایس او نیوز)ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد شعبہ صحت میں غیرمعمولی سدھار آیاہے۔ کوروناکے دوران نظامِ صحت میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ طبی شعبہ کے بنیادی ڈھانچہ جات میں اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ان خیالات کااظہار ریاستی وزیربرائے صحت میڈیکل تعلیم ڈاکٹرکے سدھاکرنے کیا۔

بروزہفتہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچہ جات میں غیرمعمولی اصلاحات دیکھی گئی ہیں۔کووِڈبحران کے موقع پر ریاست میں آکسیجن تیارکئے جانے والے یونٹ کے قیام پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔اسپتالوں میں بیڈوں کی دستیابی کے معاملہ میں سدھارآیاہے۔ کوروناوائر س جیسی متعدی بیماری سے علاج ومعالجہ کے ذریعہ نمٹنے کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے درکاردوائیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میں کووڈٹیسٹنگ کی مقدارمیں اضافہ کیاگیاہے، ریاست میں ہردن دولاکھ افرادکوکوروناجانچ سے گزاراجارہاہے۔مرکز ی حکومت کی جانب سے 70:30کے تناسب سے آرٹی پی سی آر،یارپڈ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس پرعمل کرتے ہوئے ریاست میں 80فیصدسے زیادہ آرٹی پی سی آرٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹرسدھاکرنے اعدادوشمارکے حوالے کہاکہ ریاست میں 22مئی تک 2کروڑ85لاکھ کووِڈٹیسٹ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سال 2020ء میں صرف2 لیاب تھے مگراب ریاست بھرمیں 241لیاب کھولے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اسپتالوں میں بیڈوں کی تعدادمیں اضافہ کیاگیاہے۔مجموعی طورپر حکومت کی جانب سے صحت کے شعبہ میں بنیادی سہولتیں فراہمی کاکام ہواہے۔


Share: